English   /   Kannada   /   Nawayathi

علاقہ چھوڑ دو ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گروگرام میں مسلمانوں کے خلاف پوسٹر

share with us

نئی دہلی ،29 اگست :۔گزشتہ 31 جولائی کو ہریانہ کے نوح میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ ابھی بجھی نہیں ہے ۔مسلمانوں کے خلاف ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے شر پسندی کا عمل جاری ہے ۔ نفرت  کی لہر نے گروگرام کے سیکٹر 69 میں ایک کچی آبادی کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔جہاں مسلمانوں کے خلاف پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے ۔ جس میں مسلمان باشندوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پیر تک علاقہ چھوڑ دیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیرقیادت گروپوں کی جانب سے طے شدہ ’شوبھا یاترا‘ سے عین قبل یہ  پوسٹر لگائے گئے تھے ۔ 28 اگست کو پولیس اور سیکورٹی کی نگرانی میں کچھ محدود اور مخصوص لوگوں نے جلابھیشیک کی رسم ادا کی ۔اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے منسوب اشتعال انگیز پوسٹروں میں واضح دھمکیاں تھیں جن کا مقصد کچی آبادی کے مکینوں کو  دھمکی دینا تھا جن میں سے اکثریت مغربی بنگال سے  تارکین وطن مزدور آباد ہیں۔

نوٹس، بنیادی طور پر ہندی میں لکھا گیا تھا، مبینہ طور پر تشدد، آتش زنی اور عصمت دری  کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ جب کہ مقامی تارکین وطن مزدور مواد کو سمجھنے سے قاصر تھے، ان کے آجروں نے پیغامات کی تشویشناک نوعیت سے آگاہ کیا۔

آبزرور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے رہنے والے موجد کو اتوار کی صبح اپنی چائے کی دکان کی دیوار پر ایسا ہی ایک پوسٹر ملا۔ پوسٹر میں مبینہ طور پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا نام  تحریرتھا، اور تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پیر تک علاقہ خالی کردیں یا سنگین نتائج کا سامنا کریں، یہاں تک کہ جانی نقصان کے امکان کا اشارہ بھی دیا گیا۔  پوسٹر میں کھلی دھمکی سے سلم ایریا میں رہنے والے مسلمانوں میں کشیدگی اور خوف کا ماحول واضح طور پرنظر آیا۔

صورت حال کے جواب میں، نامعلوم مجرموں کے خلاف قانون کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر (فرسٹ انفارمیشن رپورٹ) درج کی گئی ہے، جس میں 294 (بدسلوکی)، 188 (سرکاری ملازم کے حکم کی نافرمانی)، 295A (مذہبی اشتعال انگیزی کے ارادے سے کام) ، 504 (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے لیے جان بوجھ کر توہین)، اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے دفعات شامل ہیں۔ امن برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے علاقے میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

وی ایچ پی کے نمائندوں نے دھمکی آمیز پوسٹر بنانے یا پھیلانے میں ملوث ہونے سے انکار  کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے آپ کو پیغامات سے دور رکھا اور تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش  قرار دیتے ہوئے  ملزمین کے خلاف   کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موجد کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں، اس نے الزام لگایا کہ آصف، ایک مقامی اسکریپ شاپ کے مالک پر شک ہے ۔

اس نے شکایت میں کہا، ’’تقریباً تین سے چار دن پہلے، آصف، جو سیکٹر 69 میں ایک اسکریپ اسٹور چلاتا ہے، نے مجھے دھمکیاں دیں اور مجھ پر ذات پات پر مبنی توہین آمیز  تبصرہ کیا تھا۔تفتیش کے انچارج افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چرن سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ ملزم آصف کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا