English   /   Kannada   /   Nawayathi

گائے اسمگلنگ کرتے ہوئے گاوں والوں نے بی جے پی رہنما کو پکڑا

share with us

نئی دہلی ،23جولائی  :۔مسلمانوں کو گائے اسمگلنگ کے الزام میں اکثر یو پی پولیس کے ذریعہ انکاؤنٹر کرنے اور گرفتار کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اس بار گائے اسمگلنگ کرتے ہوئے بی جے پی کا ایک رہنما گرفتار ہوا ہے ۔تعجب ہے کہ گاؤں والوں نے خود اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل کا ہے ،بریلی کے بہیڑی کی فرید پور نگر پنچایت کے بی جے پی کے چیئرمین دھرما دیوی کے شوہر دیودت راجپوت سمیت سات افراد مویشیوں کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ جمعرات کی رات 12 آوارہ مویشیوں کو پکڑ کر ٹریکٹر ٹرالی میں لاد کر شاردا ندی کے کنارے گاؤں سنگھوٹھی کے جنگل میں لے جایا جا رہا تھا۔ ساتوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ باقی چھ ملزمان کے نام سنیل، گنگارام، مہندر پال، نریش پال اور نریش پال کے بیٹے رام لال ہیں، صرف ٹریکٹر ڈرائیور کا نام محسن ہے۔

بہیڑی کے چوریلی گاؤں کے چوکیدار پریم پال کے مطابق جمعرات کی رات پکڑے گئے 12 مویشیوں کو ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بے دردی سے لاد کر   رات میں ہی انہیں جنگل کی طرف لے جایا جا رہا تھا، چیئرمین دھرما دیوی کے شوہر دیودت راجپوت سمیت کچھ اور لوگ کار میں بیٹھے ہوئے تھے  ، ٹریکٹر کے آگے بی جے پی کا جھنڈا  لگی کار چل رہی تھی۔ راستے میں گاؤں والوں کو شک ہوا تو انہوں نے تعاقب کرتے ہوئے چیئرمین کے شوہر کی گاڑی کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت روک لیا۔ کچھ ہی دیر میں موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ ہجوم نے چیئرمین کے شوہر اور دیگر پر جانوروں کو ذبح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ چیئرمین کے شوہر کے ساتھ ان  کی شدید بحث بھی ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی اور کار سمیت چیئرمین کے شوہر سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ چوریلی گاؤں کے چوکیدار پریمپال کی تحریر پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔   ساتوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مویشیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو دیکھ کر گاؤں والوں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا تو ٹریکٹر ڈرائیور نے ایک جگہ روک کر تمام جانوروں کو ٹرالی سے نیچے دھکیل دیا۔ اس بربریت کی وجہ سے تین جانور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دو جانوروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور سات بری طرح زخمی ہوئے۔ اس کے بعد کار اور ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھے لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن گاؤں والوں نے انہیں گھیر لیا۔ اس کے بعد بڑا  ہنگامہ ہوا ۔

چیئرمین دھرما دیوی کے شوہر دیودت راجپوت نے جیل جانے سے قبل واضح کیا کہ ان کے علاقے میں سینکڑوں  مویشی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور لوگوں پر تشدد کر رہے ہیں۔ لوگ روز ان  کے پاس آتے اور اس سے کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی درخواست کرتے۔

اس وجہ سے انہوں نے ان جانوروں کو پکڑ کر دمکھوڑا کی گوشالا بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ اطلاع مقامی چوکی انچارج کو بھی دی گئی۔ جمعرات کو جب جانوروں کو گھیر کر ٹریکٹر ٹرالی میں لادا گیا تو رات تھی۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ سازش کرنے والوں نے پہلے ہی ان کے محاصرے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ جانوروں کو ٹرالی میں لاد کر آگے بڑھنے کے بعد ہی لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بڑی سازش رچی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا