English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیت شاہ نے قبائلیوں اور عیسائیوں کو یو سی سی سے استثنیٰ کا یقین دلایا:ناگالینڈ کے وزیراعلی کا دعوی

share with us

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے یونیفارم سول کوڈ کا شوشہ چھوڑ کر پورے ملک میں بے چینی بڑھادی ہے ، اس سے سب سے زیادہ متاثر قبائلی طبقے کے ساتھ ساتھ اقلیتیں ہوں گی ۔ اس لئے گزشتہ دنوں ناگالینڈ کے وزیراعلی نیفیوریو کی قیادت میں ۱۲ رکنی وفد نے وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی ۔

اس ملاقات میں امت شاہ نے ناگالینڈ کے وزیراعلی کویقین دلایا کہ قبائلیوں اور عیسائیوں کو یوسی سی سے مستثنی رکھنے پر غور کیاجارہا ہے ، انہوں نے نیفیوریا سے بالکل واضح انداز میں کہا کہ ملک کے بہت بڑے قبائلی طبقے اور عیسائیوں کو راحت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیرداخلہ سے ملاقات کے بارے میں ناگالینڈ کے وزیراعلی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی سی کی وجہ سے شمال مشرق اور خاص طور پر ناگالینڈ میں کافی بے چینی ہے۔ اسی لئے ہم نے ریاست ناگالینڈ کے سماج کے طبقات کی نمائندگی کرنے والا ایک وفد ترتیب دیا اور وزیرداخلہ امت شاہ سے اس موضوع پر ملاقات کی ۔

نیفیوریو کے مطابق وزیرداخلہ نے ہمارے تمام خدشات کو بغور سنا اور ہمارے متعدد مسائل پر غور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ حکومت قبائلیوں کے ایک بڑے طبقے اور عیسائیوں کو یوسی سی سے رعایت دینے پر غور کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ ناگالینڈ میں عیسائی اکثریت میں ہین اور وہاں آئین کے ارٹینکل ۳۷۱ اے کے تحت مذہبی امور کی پابندی کی مکمل آزادی ہے ۔ اسی لئے وہاں کے معاشرے میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ اسے دور کرنے کے لئے ہی وزیراعلی نے یہ وفد تشکیل دیا تھا ۔ بہرحال ملک کے دیگر حصوں میں بھی یوسی سی کی وجہ سے شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا