English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا سیاسی بحران : اجیت پوار نے سوچ سمجھ کر لیا ہے فیصلہ : چھگن بھجبل

share with us

مہاراشٹر میں اس وقت سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اجیت پوار کے ذریعہ این سی پی توڑنے کے بعد دونوں ہی گروپ خود کو اصلی این سی پی ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس درمیان اجیت پوار گروپ کے سرکردہ لیڈر چھگن بھجبل کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’اجیت پوار گروپ نے اچانک این سی پی توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، بلکہ سوچ سمجھ کر اور پوری طرح کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے۔‘‘

چھگن بھجبل کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے سے پہلے اجیت پوار اور ان کے ساتھیوں نے ماہرین قانون سے مشورہ بھی کیا تھا تاکہ نااہل ٹھہرائے جانے سے بچ سکیں۔ یہ باتیں چھگن بھجبل نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزارتی عہدہ کا حلف لینے سے پہلے دو تین ماہرین قانون سے مشورہ لیا گیا تھا تاکہ حکومت میں شامل ہونے پر انھیں نااہل نہ ٹھہرایا جا سکے۔ ساتھ ہی پارٹی کے آئین اور ووٹنگ کے اصولوں پر بھی عمل کیا گیا ہے۔‘‘ اس موقع پر چھگن بھجبل نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے پوسٹرس میں شرد پوار کی تصویر استعمال کرنی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اجیت پوار اور دیگر لیڈران کریں گے۔

دراصل بدھ کے روز ممبئی میں جب اجیت پوار گروپ کی میٹنگ ہوئی تو وہاں جو پوسٹر لگے تھے ان میں شرد پوار کی تصویر بھی تھی۔ اس تعلق سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا تھا کہ ان کی تصویر کا استعمال ان کی اجازت کے بعد ہی ہونا چاہیے اور صرف انہی لوگوں کے ذریعہ تصویر کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو ان کے نظریہ کو مانتے ہیں۔

بہرحال، اجیت پوار گروپ کے لیڈر چھگن بھجبل نے دعویٰ کیا ہے کہ 43-42 اراکین اسمبلی نے اجیت پوار کی حمایت میں حلف نامہ پر دستخط کیا ہے۔ بھجبل نے اجیت پوار کے ذریعہ پارٹی توڑنے کی وجہ کا بھی انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے شرد پوار کو پہلے ہی مشورہ دیا تھا کہ انھیں اپنی بیٹی (سپریا سولے) کو پارٹی صدر بنانا چاہیے اور اجیت پوار کو مہاراشٹر کی قیادت سونپی جانی چاہیے۔ لیکن شرد پوار نے بات نہیں مانے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بھجبل ان 9 لیڈروں میں شامل ہیں جنھوں نے اجیت پوار کی قیادت میں مہاراشٹر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا