English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین میں کشتی اُلٹنے سے 35 افراد لاپتہ ، 24 کو بحفاظت نکالا گیا

share with us
spain

میڈریڈ: 21؍ جون 2023 : اسپین کے کینیری جزیرے کی طرف جانے والی کشتی ڈوب گئی جس میں سے 24 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 1 بچے سمیت 35 تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیری جزیرے کی طرف جانے والی کشتی میں کُل 59 افراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے پر 1 بچے سمیت 35 افراد ڈوب گئے ہیں تاہم مراکشی قیادت میں کیے گئے ریسکیو آپریشن میں 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مہاجرین کے لیے قائم کی گئی این جی او ’واکنگ بارڈرز‘ نے حادثے کی اطلاع دی۔ اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ گران کینریا کے جنوب مشرق میں 88 میل کے فاصلے پر مراکشی قیادت میں کیے گئے آپریشن میں 24 افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا