English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویڈیو دیکھیں! خودکشی کرنے والی خاتون کو کیسے بچایا گیا؟

share with us

19؍ جون 2023 : خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بچایا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ہم مسکرا دیتے ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہم سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوگیا۔

کچھ ایسا ہی اس ویڈیو میں بھی ہوا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون بلند وبالا رہائشی عمارت سے چھلانگ لگانے والی تھی کہ اس دوران امدادی کارکنان نے کس مہارت سے اس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارکنان اوپر سے جال پھینکتے ہیں اور فوری طور پر چھلانگ لگا کر اس خاتون کو قابو کرکے اس کی جان بچالیتے ہیں، ریسکیورز کی بہادری دیکھ کر لوگوں نے تالیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا