English   /   Kannada   /   Nawayathi

جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں : روسی صدر کا بیان

share with us
russia,


ماسکو 17 جون 2023: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی کے اتحادی  ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دیے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب سے خطاب میں جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما یا پھر سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ  سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار ملک سے باہر جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا