English   /   Kannada   /   Nawayathi

گرمی کی لہر نے جنوب مشرقی ایشیا کواپنی لپیٹ میں لیا ، 200 سال بعد شدید گرمی کے امکانات

share with us

07؍ جون 2023 : موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے دنیا کا موسم بدل کررکھ دیا ہے، ماہرین نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں 200 سال بعد شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں درجہ حرارت انتہا کو پہچنے لگے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی تباہی کا باعث بننے لگی، جس سے درجہ حرارت میں شدت نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

موسمیاتی تبدیلی تباہی لانے لگی، کہیں جنگلات جل رہے ہیں تو کہیں سڑکیں پگھل رہی ہیں، کہیں ہیٹ ویو تو کہیں جون میں ژالہ باری ہورہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے دنیا کا موسم بدل کررکھ دیا ہے، گرمی کی لہر نے جنوب مشرقی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ویت نام اور تھائی لینڈ تاریخ کی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ویت نام میں ہیٹ ویو کے باعث لوگوں کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔

شدید گرمی کے باعث تھائی لینڈ میں سیاحت کا کا روبار مانند پڑ رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ہیٹ ویو نے لوگوں کا بُرا حال کر رکھا ہے۔

ہیٹ ویو نہ صرف انسانی صحت کو متاثر کررہا ہے بلکہ لوگوں کا روزگار بھی چھین رہا ہے، شدید گرمی سے بجلی کا بریک ڈاؤن معاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہورہی ہے۔

ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن کی رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے جنوب مشرقی ایشیا میں اپریل میں جو گرمی پڑی، اس نے دو سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گلوبل وارمنگ کے سبب جنوب مشرقی ایشیا کا موسم بہار گرم ہوتا جارہاہے، ہیٹ ویو نے کینیڈا، امریکا اوریورپ کے مختلف علاقوں کو بھی جکڑرکھا ہے۔

ایک ماہ کے دوران کینیڈا کے جنگلات میں چارسو مقامات میں آگ لگ چکی ہے، جس کے باعث دولاکھ سے زائد ایکڑ رقبے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا بدترین مقام بن چکا ہے، جہاں سانس لینا چھ سگریٹ پینے کے مترادف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج نہ روکا گیا تو دنیا کا درجہ حرارت آئندہ چار سال میں ایک عشاریہ پانچ ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا