English   /   Kannada   /   Nawayathi

لالو یادو بولے : مودی حکومت نے بھارتی ریلوے کر کردیا برباد

share with us

پٹنہ: سابق مرکزی وزیر ریلوے اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے ہفتہ کے روز اوڈیشہ ٹرین سانحہ پر نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ جمعہ کو اوڈیشہ کے بالاسور میں پیش آنے والے حادثے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نریندر مودی حکومت نے بھارتی ریلوے کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیشہ ریل سانحہ ریلوے کی ایک بڑی کوتاہی ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ مرکز کو چاہیے کہ وہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو مزید پانچ لاکھ روپے معاوضہ دے۔ دریں اثنا سانحہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اوڈیشہ اور مرکزی حکومت سے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور ضروری علاج فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ وکاشیل انسان پارٹی کے صدر مکیش سہانی نے بھی متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وہیں اس سانحہ کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے وزیر ریل اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب لال بہادر شاستری ملک کے وزیر ریل تھے تو اس وقت بھی ایک المناک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفی سے دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ میری اخلاقی ذمہداری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا