English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرمیں نفرت انگیز تقاریر کے بعداب تشدد اور فسادات کا دور ہے :ایس ڈی پی ائی نے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کے استعفی کی مانگ کی

share with us

ممبئی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)، مہاراشٹرا کی ریاستی ورکنگ کمیٹی اجلاس ممبئی کے چیمبور میں گزشتہ 16مئی2023 کو منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی، قومی نائب صدر بی ایم کامبلے اور مہاراشٹرا اسٹیٹ انچارج محی الدین کنجی خصوصی طور پر موجود تھے۔ ایم کے فیضی نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ریاستی کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایس ڈی پی آئی ریاست ورکنگ کمیٹی لوک سبھا انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کرے، اورنگ آباد،دھولے، جالنا، پربھنی، نانڈیڑ، بیڈاور ناگپورکی کل 10سیٹوں کیلئے چرچا ہوئی۔ قومی صدر نے خواہشمند امیدواروں کی فہرست تیار کرنے کے ہدایات دیئے۔ اجلاس میں پارٹی کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ہر ضلعی کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر پروگرام کے انعقاد کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔ اجلاس کے دوسرے سیشن میں قومی نائب صدر بی ایم کامبلے کی قیادت میں ریاستی ورکنگ کمیٹی نے مہاراشٹر ا ریاست کے سیاسی منظر نامے پر سنجیدگی سے بحث کی اور درج ذیل قرار داد منظور کی گئیں۔ 1)۔ملک بھر سے مقدس حج یاترا شروع ہونے جارہی ہے۔ریاست مہاراشٹرمیں حج کمیٹی آف انڈیا میں حکومت کی غیر ضروری مداخلت، غیر ضروری طور پر بڑھے ہوئے چارجز نے عازمین حج پر بوجھ ڈال دیا ہے، اورنگ آباد اور ناگپور کے زائرین کو پریشانی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اقلیتوں کے مذہبی بنیادی حقوق میں رکاوٹ کے مانند ہے۔ ایس ڈی پی آئی اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حج کمیٹی میں دھاندلی بند کرے اور منصفانہ ادائیگی حج کو یقینی بنائے۔ 2)۔ ریاست میں مسلسل نفرت انگیز تقار یر کے بعد اب مسلسل تشدد اور فسادات ہورہے ہیں۔ ریاستی حکمران پارٹی فلاحی حکومت چلانے میں ناکام ہے اور اقتدار بچانے اور عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کے گھناؤنے کاموں میں مصروف ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاست کے عوام سے ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ جبکہ امن اور اہم آہنگی کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال ریاستی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، لہذا، ایس ڈی پی آئی ریاست کے نائب وزیر اعلی اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔3)۔ غیر موسمی بارش اور برف باری(قدرتی آفات) نے ریاست کے کسانوں کو بہت نقصان میں ڈال دیاہے، متاثرہ کسانوں کو بروقت معاوضہ دینا اناج پیدا کرنے والوں کی حقیقی مدد ہے۔ ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام متاثر ہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔ اجلاس میں ریاستی صدر سید کلیم، قومی ورکنگ کمیٹی رکن اظہر تمبولی، ریاستی نائب صدر و قومی ورکنگ کمیٹی رکن سداشیو ترپاٹھی، ریاستی نائب صدر وہ قومی ورکنگ کمیٹی رکن اشوک جادھو، ریاستی جنرل سکریٹریان سعید چودھری، مزمل خان، ریاستی سکریٹری ساجد پٹیل، ریاستی خزانچی یوسف پٹیل، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی رکن عبداللہ خان، ریاستی کمیٹی رکن مشتاق منہاج، ریاستی ورکنگ کمٹی کے اراکین زبیر پہلوان، راحیل حنیف، اسلم سید اور رفیق انصاری وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا