English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیاسوں کو پانی پلانے میں اہل خیر پہل کریں: غیاث احمد رشادی 

share with us


صفا بیت المال کے تحت سرکاری دواخانوں میں سال بھر پانی پلانے کا نظم 


    صحت مند افراد کے مقابلہ میں بیمار زیادہ مستحق ہوتے ہیں کہ انہیں فلٹرڈ پانی پلایا جائے۔ پانی ایک ایسی ضرورت ہے جس کا موسم نہیں ہوتا، ہر موسم میں صاف پانی کی ضرورت فطری بات ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر صفا بیت المال نے شہر کے اہم سرکاری دواخانوں مین واٹر پلانٹس نصب کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔الحمد للہ عثمانیہ دواخانہ میں سب سے پہلے واٹر پلانٹ نصب کیا گیا جہاں گزشتہ پندرہ سالوں سے بیماروں کے لیے فلٹرڈ پانی کا انتظام ہے۔اس کے بعد چار مینار شفا خانہ میں واٹر پلانٹ نصب کیا گیا۔ الحمد للہ صفا بیت المال کی جانب سے یہاں بھی مستقلًا سال بھر فلٹرڈ پانی کا معقول انتظام کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں واٹر پلانٹ کی تنصیب عمل میں آئی اور مستقل پانی پلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ان تینوں دواخانوں کے پیاسے بیماروں کے لیے مستقل بنیادوں پر پانی کا انتظام جاری ہے۔ اس کے علاوہ پیٹلہ برج زچگی خانہ میں بھی صفا بیت المال کے نمائندے پیاسے بیماروں کو پانی پلا رہے ہیں۔ اس دواخانہ کی سپرنٹنڈنٹ نے صفا بیت المال سے گزارش کی ہے کہ یہاں بھی واٹر پلانٹ نصب کیا جائے۔ان شاء اللہ مستقبل قریب میں اس دواخانہ میں بھی واٹر پلانٹ نصب کیا جائے گا جہاں دور دور سے آنے والی بیمار خواتین و تیمارداری کرنے والی خواتین فلٹرڈ پانی کی شدت سے ضرورت محسوس کررہی ہیں ان کی پیاس بجھانے کے لیے صفا بیت المال ان شاء اللہ بہت جلد واٹر پلانٹ بھی نصب کردے گا۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے کہاکہ صفا بیت المال نے اپنے قیام کے سال اول سے ہی شہر حیدرآباد کے مختلف بڑے سرکاری دواخانوں کے احاطہ میں سال بھر موسم گرما میں مسافروں،بیمارو ں اور تیمار داروں کیلئے ٹھنڈے اور فلٹرشدہ پانی کا انتظام کر تا آرہا ہے۔مولانا نے اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ صفا بیت المال کی اس خدمت کی بہتر انداز میں ادائیگی اور جاری خدمات کے اخراجات کی پابجائی کیلئے فراخدلانہ تعاون کریں۔ تعاون کے لیے فون نمبرات 9394419820- 9394419821 پر رابطہ کریں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا