English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ میں حج کی تیاریاں عروج پر

share with us

مکہ مکرمہ : 13/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں عازمین کی رہائش کے لیے 4 ہزار اجازت نامے جاری کریئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس حج سیزن کے لیے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، سعودی مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حکام نے رواں ہفتے مقدس مقامات پر حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ایک مرکزی حج کمیٹی نے مکہ مکرمہ میں میٹنگ کی اور اس سال کے حج کے لیے سعودی عرب کے اندر اور باہر سے متوقع بڑی تعداد میں عازمین کو وصول کرنے کے لیے مقدس مقامات پر کیے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے گئے ہیں جن کے لیے گھروں کو عازمین حج کی رہائش کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ 19 ہزار سے زیادہ بسیں ان کی آمدورفت کے لیے تیار کی گئی ہیں، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے مقدس مقامات پر قائم کی جانے والی سہولیات کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ مکہ مکرمہ کے حکام نے کہا ہے کہ اجلاس میں حال ہی میں کی جانے والی فیلڈ مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ آنے والے عرصے میں حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مجاز ایجنسیوں کی جانب سے مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ آنے والے حج سیزن کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، کیوں کہ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے پہلے کی گئی پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے، اس سے پہلے گزشتہ دو سالوں میں سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسک حج ادا کرنے کی اجازت دینے والے مسلمانوں کی تعداد کو کم کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا