English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا یہ بیان آیا سامنے!

share with us

11/مئی2023(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے.

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتیرس نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں احتجاج، ہنگاموں کے بجائے پر امن احتجاج کیا جائے۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ تمام فریقین تشدد کی کارروائیوں سے گریزکریں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پرامن اجتماع کے حق کے استعمال پر زور دیا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ حکام قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ حکام عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں۔

واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا