English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پر اسرائیلی طیارں کی بمباری ،اب 12 فلسطینی سمیت شہید 4 بچے شہید

share with us

غزہ: 09/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے فلسطین کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر 12 فلسطینیوں سمیت ۴ بچے بھی شہید کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید ہو گئے، قابض افواج نے غزہ کی کراسنگ بھی بند کر دی۔

 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حملے غزہ، رفاح اور خان یونس میں کیے، شہدا میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرغنم اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرز کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حماس میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بمباری کے بعد غزہ دھماکے سے لرز اٹھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا