English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب محبوبہ مفتی نے کا شیو لنگ کا جل ابھشیک

share with us

پونچھ:16مارچ2023(فکروخبر/ذرائع) جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے دورہ پونچھ کے دوران لائن آف کنٹرول سے متصل اجوت گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نواگرہ مندر کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے نصب مورتیوں کا درشن کرنے کے بعد شیو لنگ پر جل ابھیشیک کر کے پوجا پاٹ میں حصہ لیا.

محبوبہ مفتی کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں نے اس عمل پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ، مسلمان صارفین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک مسلمان کے لئے اللہ کو چھوڑ کر کسی کی عبادت کرنا کسی صورت جائز نہیں ہے ،کسی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کا یہ اقدام صحیح نہیں ہے ، اوراس کامندر کا دورہ اسلامی اقدار کے منافی ہے،

وہیں بی جےپی نے بھی محبوبہ مفتی کے مندر دورہ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے سیاسی چال قراردیاہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے راجوری کے علاقے میں واقع ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے سات عام شہریوں کے افراد خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری 2023 کو راجوری ضلع کے علاقہ ڈانگری میں گولی باری کے ساتھ ساتھ دو دھماکوں میں سات افراد مارے گئے تھے۔ پی ڈی پی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راجوری میں عوامی جلسہ کرنے کے بعد ڈانگری میں دھماکوں اور گولی باری میں ہلاک کیے جانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کا قتل عام کرتے ہوئے عسکریت پسندوں نے حیوانیت کا ثبوت دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا