English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیرمیں میڈیاکی حالت زار پر پروگرام کو دہلی پولس نے نہیں دی اجازت

share with us

نئی دہلی:15مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)قومی دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او میں واقع گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں آج کشمیر میں میڈیا کے بلیک آؤٹ سے متعلق ایک پروگرام منعقد ہونا تھا جس میں کشمیر کے سی پی آئی ایم لیڈر تاریگامی، دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر نندیتا نارائن، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی، یونائٹیڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم، فلم ساز سنجے کاک اور جرنلسٹ انیل چماڑیہ بطور اسپیکر شامل ہونے تھے لیکن اس پروگرام کو دہلی پولیس نے لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پروفیسر نندیتا نارائن سے اس پروگرام سے متعلق فون پر بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کہ اچانک ہی ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ گاندھی پیس فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس پروگرام کی بکنگ کینسل کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اور گاندھی پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ چونکہ اس پروگرام کو (unanimous group) کسی انجان گروپ کے ذریعے منعقد کیا جانا تھا اس لیے اس پروگرام کو کینسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پروگرام کے منعقد ہونے سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہونے کا خطرہ تھا اسی لیے اس پروگرام کو اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

پروفیسر نندیتا نارائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ اس تقریب میں نامور لوگ شرکت کر رہے تھے تو یہ کہنا بیجا ہے کہ یہ پروگرام کسی انجان گروپ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا تھا۔ یہ سراسر نا انصافی ہے کہ ہم دارالحکومت دہلی میں بھی کوئی تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں تو اس پر پولیس آخری وقت میں پابندی لگا دیتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام کشمیر میں میڈیا کے بلیک آؤٹ کو لے کر کیا جا رہا تھا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر میں صحافت مکمل طور پر آزاد نہیں ہے اس پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ وہیں دہلی میں اس سے متعلق پروگرام ہی منعقد نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا