English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن میں دئے گئے راہل گاندھی کے بیان پر پارلمنٹ میں ہنگامہ

share with us

نئی دہلی:13مارچ2023(فکروخبر/ذرائع) بجٹ سیشن-2023 کے لیے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے لندن میں کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے دیے گئے بیان پر بات کی۔ اس کے خلاف اپوزیشن لیڈر ایوان میں اسپیکر کے سامنے آگئے۔ ارکان کے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'اسی ایوان کے رکن راہل گاندھی نے لندن میں بھارت کی توہین کی۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے بیانات کی اس ایوان کے تمام اراکین کی طرف سے مذمت کی جائے اور انہیں ایوان کے سامنے معافی مانگنے کو کہا جائے۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا، 'لندن میں راہل گاندھی نے کہا کہ ارکان پارلیمان کو سنسد میں بولنے کی اجازت نہیں دیا جاتا۔ یہ لوک سبھا کی توہین ہے۔ اس بیان پر ایوان کے اسپیکر کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ہماری جمہوریت کی توہین کرنے پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ وہیں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اس معاملے پر کہا کہ 'لوک سبھا میں راہل گاندھی کو جِتنا وقت دیا گیا تھا اس سے زیادہ وہ بولے ہیں، پھر وہ کیسے بولتے ہیں کہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے بھارت سے باہر بھارت کی توہین کی ہے۔

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر ایوان میں ہنگامہ ہوا جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کے اجلاس کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو گھیرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کانگریس کی جانب سے پیر کی صبح ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کی۔ اس میٹنگ میں ایم پی سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن چودھری نے بھی شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا