English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم مودی کی ریلی میں آئے نوجوان کا سیاہ ٹی شرٹ اتاردیا گیا

share with us

بنگلورو:12مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے منڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے ذہن میں احتجاج کا خوف اتنا تھا کہ انہوں نے سیاہ ٹی-شرٹ پہنے نوجوان کو بھی نہیں بخشا! اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ احتجاج نہ کرے، یہاں تعینات پولیس اور ایجنسیوں نے ایک لڑکے کی ٹی شرٹ اتروا دی۔ لڑکا اتوار کو ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا اور اس نے سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ پولیس نے اسے روکا اور اس کی ماں سے اس کی ٹی شرٹ اتارنے کو کہا۔

ماں نے اپنے بیٹے کی ٹی شرٹ اتار دی اور اسے نیم برہنہ حالت میں ہی احاطے کے اندر لے گئی۔ میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنے کے بعد ماں نے اپنے لڑکے کو دوبارہ ٹی شرٹ پہنائی لیکن پولیس اہلکار اس کے پاس پہنچے اور اسے بتایا کہ وہ پروٹوکول کی وجہ سے کالی ٹی شرٹ کے ساتھ لڑکے کو اندر نہیں جانے دے سکتے۔ اس کے بعد ماں کو دوبارہ اپنے بیٹے کی کالی ٹی شرٹ اتارنی پڑی۔ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ وہ پروٹوکول کے ساتھ خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی کو ملک کے کئی حصوں میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں کئی مقامات پر کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایسے میں سیکورٹی اہلکاروں کو یہ خدشہ رہا ہوگا کہ کہیں لڑکے کی کالی ٹی شرٹ کو مودی کے خلاف احتجاج کے لئے استعمال نہ کر لیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا