English   /   Kannada   /   Nawayathi

جائیداد کے لئے بیٹوں نے ماں کو مارپیٹ کرگھر سے باہر نکال دیا

share with us

میرٹھ:20/نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے شہر میرٹھ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا جہاں کروڑوں کی جائیداد کے لیے سگے بیٹوں نے اپنی ماں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اسے گھر سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق میرٹھ کے کوتوالی تھانا علاقے کے سرائے بہلیم کی رہنے والی یہ عمر رسیدہ خاتون کروڑوں کی جائیداد کی وارث ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے پانچ بیٹوں میں ایک دماغ سے معذور ہے جس کے ساتھ وہ رہتی ہے۔ اپنے بیٹوں کی نافرمانی کی وجہ سے اس نے تین بیٹوں کو جائیداد سے بے دخل کر رکھا ہے۔

حجن انیسہ نام کی خاتون نے بتایا کہ جائیداد سے بے دخل کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر اب اس کے یہ بیٹے اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں۔ گذشتہ روز تینوں بیٹوں اور بہوؤں نے اس عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اس کو جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن کسی طرح یہ خاتون اپنی جان بچا کر ایس ایس پی آفس پہنچی اور اپنے ہی بیٹوں سے خود کی حفاظت کے لیے ایس ایس پی سے فریاد کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا