English   /   Kannada   /   Nawayathi

فاروق عبداللہ پارٹی صدر کے عہدے سے مستعفی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

نئی دہلی:19/نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے سے متعلق مطلع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی سخت کاوشوں کے با وجود ڈاکٹر صاحب اپنے فیصلے پربضد رہے اور اس پر نظر ثانی کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چانک فیصلے کی روشنی میں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کو پارٹی آئین کے مطابق صدر کے انتخابات منعقد کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس کو 5 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا