English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی انجیر کا درخت ، اور راہل گھاس پوس : مدھیہ پردیش سی ایم شیوراج

share with us

کچھ/ بھوپال19/نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انجیر کے درخت کی طرح ہیں، عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال ببول کے درخت کی طرح ہیں اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک گھاس پھوس کی طرح ہیں۔ کچھ ضلع کی مانڈوی اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ مودی ایک انجیر کے درخت کی طرح ہیں، جن سے جو ضرورت ہے وہ چیز ملے گی،کیجریوال ببول کی درخت کی طرح ہیں، جس سے صرف کانٹے ہی ملیں گے، جبکہ راہل گاندھی گھاس پھوس کی طرح ہے جس سےفصل خراب ہو جائے گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انیرودھ بھائی دیو کی حمایت میں منعقد کی گئی اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ یہ کانگریس اور اے اے پی ملک سے امن اور اطمینان کو دور کر دیں گے۔ مودی کی کوششوں سے نرمدا کچھ تک پہنچ گئی ہے۔ جب سردار سروور ڈیم بنا تو گجرات کو پانی اور مدھیہ پردیش کو بجلی ملی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی نے ہمیشہ شہیدوں اور ویر ساورکر کی توہین کی ہے۔ کانگریس 'مسترد شدہ سامان' کے ساتھ چل رہی ہے ان کے پاس امیدوار بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب دہلی میں عآپ حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک وزیر جیل میں ہے، ایک جیل کے منہ پر کھڑا ہے اور وزیر اعلیٰ ایمانداری کی بات کرتے ہیں۔ چوہان نے کہا کہ اے اے پی اور کانگریس کے وعدے جھوٹے ہیں، اگر انہیں کچھ اور نہیں ملا تو وہ فرقہ پرستی پھیلائیں گے۔ کانگریس نے گجرات کو بدنام کرنے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں گجرات اور اس کے لوگ محفوظ ہیں۔ گجرات بجلی پیدا کرنے اور صفائی کے سروے میں ملک میں سرفہرست ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا