English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزارت خارجہ کا ڈرائیور جاسوسی کے الزام میں گرفتار

share with us

19/نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے جمعہ کو سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے مبینہ طور پر پاکستان کو خفیہ اطلاعات افشا کرنے کے الزام میں وزارت خارجہ کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ شری کرشن نام کے ملزم ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ اسے آئی ایس آئی کے ایک رکن نے ’ہنی ٹریپ‘ میں پھنسایا تھا، جس نے خود کا نام پونم شرما بتایا تھا۔

شری کرشن نام کے ملزم ڈرائیور کو جواہر لال نہرو بھون سے پکڑا گیا اور ایسا شبہ ہے کہ اس نے کافی حساس جانکاریاں پاکستان کو بھیجی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ پیسوں کے بدلے پاکستان کو خفیہ اطلاعات اور خفیہ دستاویزات مہیا کراتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ جس شخص کو جانکاری دیتا تھا، وہ پونم شرما یا پوجا نام سے جڑا ہوا تھا۔ یہ معاملہ ہنی ٹریپ کا مانا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے وزارت خارجہ کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ڈرائیور پاکستان کی ایک خاتون جاسوس کو وزارت خارجہ سے جڑی جانکاریاں بھیج رہا تھا۔ وہ پونم شرما نام کی جس خاتون کے رابطے میں تھا، وہ بتاتی تھی کہ وہ کولکاتا میں رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنٹ ہے۔ معاملے میں ابھی تک وزارت خارجہ کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا