English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماہنامہ پیام عرفات رائے بریلی کی خصوصی اشاعت "ذکر محمود" کی حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے بدست اجرا

share with us

لکھنؤ؛ 17 نومبر 2022ء(فکروخبرنیوز) عزیزی مولوی محمود حسن حسنی ندوی محمود صفات شخصیت تھے، ان کی پوری زندگی تعلیم وتعلم اور لکھنے پڑھنے میں گذری، انہوں نے اپنی مختصر زندگی میں متعدد بزرگان دین کے سوانح تیار کردیے اور اصلاح و تربیت کے موضوع پر بھی ان کا کام لائق قدر ہے، عزیزی محمود مرحوم کا حادثہ وفات اہل علم کے لیے یقیناً ایک بڑا حادثہ ہے، جس کے خلا کو محسوس کیا گیا اور اہل تعلق نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا، انشاء اللہ ماہنامہ پیام عرفات رائے بریلی کی یہ خصوصی پیش کش عزیز مرحوم کے لائق قدر کارناموں اور ان کی زندگی کے امتیازی پہلوؤں کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ بلاشبہ یہ حسن اتفاق بڑی خوشی کا باعث ہے کہ ندوہ میں تعلیمی امور پر مذاکراتی نشست کے لیے ملحقہ مدارس کے ذمہ داران کی تشریف آوری کے موقع پر *ذکر محمود* نامی خصوصی اشاعت کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی۔’’

ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی نے ماہنامہ پیام عرفات کی خصوصی پیشکش ذکر محمود کی رسم اجراء کے موقع پر فرمایا۔

اس موقع پر دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مدظلہ نیز ندوہ سے ملحقہ مدارس کے ذمہ داران واساتذہ اور طلباء کی ایک تعداد بھی موجود تھی۔

پروگرام کا اختتام صدر جلسہ کی دعا پر ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا