English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکز نظام الدین : دہلی پولس نے وقف بورڈ سے جائیداد کے دستاویزات طلب کئے

share with us

ای ٹی وی بھارت

نئی دہلی:16نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) دہلی پولیس نے نظام الدین میں واقع مرکز کو دوبارہ کھولنے کی بورڈ کی پیٹیشن پر ایک درخواست داخل کی ہے مرکز میں ہی مسجد، مدرسہ کاشف العلوم اور اس سے منسلک ایک ہوسٹل ہے اسے وبائی مرض کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔ مئی کے اوائل میں عدالت نے ایک عبوری حکم میں مرکز کے ان حصوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی جو تبلیغی جماعت کے اجتماع کے بعد بند کر دیے گئے تھے۔ مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے میں کیمپس کو مکمل طور پر کھولنے کی مخالفت کی ہے۔
درخواست میں جائیداد کی منظوری کے پلان کے ساتھ عمارت کے منصوبے کی خلاف ورزی یا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی بھی مانگی گئی ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بتایا جائے یہ عمارت کتنی محفوظ ہے۔ دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں درخواست کی ہے کہ وہ دہلی وقف بورڈ کو نظام الدین میں واقع بنگلے والی مسجد جسے تبلیغی جماعت کا مرکز بھی کہا جاتا ہے اس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرے۔
پولیس نے اپنی درخواست میں کہا کہ پیٹیشن دہلی وقف بورڈ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جائیداد دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام ہے لیکن دہلی وقف بورڈ اس سلسلے میں کوئی دستاویز پیش نہیں کر سکا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹیشن کو نمٹانے سے پہلے یہ مناسب ہے کہ مبینہ وقف املاک کے حقیقی مالک کو ریکارڈ پر لایا جائے تاکہ اس کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مناسب حکم جاری کیا جا سکے۔ درخواست میں اس معاملے میں تبلیغی جماعت کے مینجمنگ کمیٹی کے ایک رکن کو مالکانہ حق کے دستاویزات پیش کرنے سے متعلق حکم دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں جائیداد کی منظوری کے پلان کے ساتھ عمارت کے منصوبے کے خلاف ورزی یا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی بھی مانگی گئی ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بتایا جائے یہ عمارت کتنی محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران سال 2020 میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے بعد غیر ملکیوں کے قیام کے حوالے سے وبائی امراض ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ فارنرز ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ وقف بورڈ کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ وجیہ شفیق نے پہلے دلیل دی تھی کہ مسجد پر دہلی پولیس کا تالا لگا ہے اسے کھولا جانا چاہیے کیونکہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وجہ سے لگائی گئی تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا