English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقے میں انجان مقتول لاشوں کے دریافت ہونے کا سلسلہ ہنوز جاری

share with us

لاش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے البتہ دوران تحقیقات پولیس نے ایک نیلے رنگ کی پلسر بائک جو کہ کیرلا سے رجسٹرڈ ہے اپنی تحویل میں لی ہے ۔ دوسری واردات کے مطابق منگلور کے ڈان باسکو ہال کے قریب ایک ایسی لاش دریافت ہوئی ہے جس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں پائے گئے ہیں۔ پولیس قتل یا فطری موت کے سلسلہ میں شبہ ظاہر کررہی ہے ۔ دونوں معاملات کی پولس کی تحقیقات جاری ہے ۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئیں ہیں ۔ 

کانگریس پارٹی میں لوک سبھا ٹکٹوں کو لے کر خانہ جنگی

سینر لیڈرجعفر شریف کے ایک حامی کی اقدام خود کشی 

بنگلور 23؍ مارچ (فکروخبرنیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی پارٹیوں میں امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جانے کے سلسلہ میں خانہ جنگی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ملک کے مختلف سیاسی پارٹیوں میں یہ عین انتخابات کے موقع پر آپسی رنجشیں عام پر طور پر منظر عام پر عیاں ہوجاتے ہیں۔ یہاں دیر سے ملی اطلاع کے مطابق کرناٹک کانگریس کے سینئر رہنما مانے جانے والے جعفر شریف کو ٹکٹ دئیے جانے کے سلسلہ میں پس وپیش کرنے اور تاریخ التوا میں ڈالنے کی وجہ سے جعفر شریف کے ایک حامی سید جاوید علی (44) نے زہر کھاکر اقدامِ خود کشی کی کوشش کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات بدھ کے روز پیش آئی تھی مگر سنیچر کے دن منظرِ عام پر آئی ۔ علی بنگلور دیورا جناپلی کا مقیم ہے ۔ فی الحال بورنگ اینڈ لیڈی کرزن اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اسپتال میڈیکل سپرنڈنٹنٹ ایس راجنا کے بیان کے مطابق علی کو نازک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا ۔ اب وہ سخت نگہداشت والے کمرے رکھا گیا ہے ۔ جب کہ جعفر شریف فی الحال عمرہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، واپسی کے بعد ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس کو خیر باد کہے جانے کی خبریں بھی اخبارات میں شائع کی جارہی ہیں، جب کہ ایک مصدقہ خبر کے مطابق جے ڈی ایس میں شمولیت کے بعد وہ میسور سے انتخابات میں حصہ لینے کی بات کہی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا