English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس ہمیشہ سے اقلیتوں کا استحصال کرتی رہی ہے۔ شوانندا نائک

share with us

کل یہاں بھٹکل میں جے ڈی ایس پارٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ضلع کے جے ڈی ایس ایم پی اُمیدوار جناب شوانندا نائک نے نامہ نگاروں سے ضلع کے کئی سارے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کانگریس کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ، ان کا ماننا ہے کہ عوامی سطح پر یہ باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ دیش پانڈے نے اپنے بیٹے کے لیے دولت کے زور پر ٹکٹ خریدی، اور یہ بھی کہا کہ دیش پانڈے کے سلسلہ میں عوام میں عام طور پر یہ تاثر ہے کہ گذشتہ 35سالوں سے سیاست کے مختلف عہدوں پر ہونے کے باوجود ان کے تحت کوئی قابلِ قبول ترقی نہیں ہوئی۔ بلکہ انہوں نے ہمیشہ سے اقلیتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتے رہے اور جب یہ محسوس کرتے کہ اقلیت ایک مضبوط قوت بن کر کسی ضلع یا حلقے میں اُبھریں گے تو اس جگہ پر ایک ہی ذات کے اُمیدوار کو کھڑا کرکے ووٹوں کو بانٹنے کی گندی سیاست رچتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مہاراشٹر کرناٹک بارڈر جو کہ اُتراکنڑاضلع میں آتا ہے یہاں کے مختلف علاقوں کے اپنے دورے کا تذکرہ کرتے ہوئے خانہ پور کے سلسلہ میں کہا کہ کانگریس اور بالخصوص دیش پانڈے نے یہاں یہی کارڈ کھیلا ، خانہ پور میں جے ڈی ایس نے یہاں کی مشہور اور دولت مند ہستی ناصر باغبان کو ٹکٹ دے کر اسمبلی انتخابات میں کھڑا کیا تو دیش پانڈے نے رفیق خانہ پوری نامی شخص کو ان کے بالمقابل کھڑا کرکے مسلمانوں کے ووٹ کو بٹوانے کی سازش رچی، کانگریس اور بی جے پی کے یہی کرتوت ہیں اور ایک عرصے سے اسی طرح کرتے آرہے ہیں،ا نہوں نے اس موقع پر پوری یقین کے ساتھ کہا کہ اس بار دونوں پارٹیوں سے ضلع کی عوام اوب چکی ہے ، ان کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے۔ اور لوک سبھا انتخابات میں اس کا جواب بھی دے گی، انہوں نے اس موقع پر آننت کمار ہیگڈ ے پر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکے انہوں نے ان کاسب کچا چٹا پریس نمائندوں کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اپنے ضلع کے کئی علاقوں میں انہوں نے ابھی تک قدم ہی نہیں رکھا تو پھر ضلع کے مسائل کیسے حل کریں گے۔ خانہ پور کے کئی پنچایتی حدود میں مقیم عوام اب بھی ایم پی کے چہرے سے نابلد ہیں۔ انہوں نے ضلع کے کئی سارے مسائل جیسے سی آر زیڈ، انکولہ ہبلی ٹرین، تالگپہ انکولہ ٹرین، اور دیگر کئی سارے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جے ڈی ایس کے منشور میں شامل کرنے کے بعد عوام کا اعتماد جیتا جائے گااور پوری اُمید ظاہر کی اور اپیل بھی کی کہ ان کو اس بار کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی دے کر ضلع کے مسائل کو حل کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس موقع پر مقامی لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی گفتگو کرتے ہوئے اُمیدوار کے سلسلہ میں تفصیلات پیش کی۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے تعلقہ سطح اور مقامی سطح کے لیڈران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا