English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیم حکیم ہی نہیں اب اس کے اشتہارات بھی بنے خطرہ جان

share with us

اندور: 06نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ایک فرضی بابا کی خوبیاں بتانے والے مسلم شخص کو بجرنگ دل نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ چھتری پر تھانہ علاقے کے سماجوادی اندرا نگر میں بجرنگ دل کے کارکنان نے ایک مسلم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کارکنان کا الزام تھا کہ مسلم شخص اپنی شناخت کو چھپا کر اکثریت علاقے میں بابا کی خوبیاں بتا کر لوگوں کے درمیان مبینہ لو جہاد پھیلا رہا تھا جس پر ہم نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

چھتری پورہ تھانہ انچارج پون سنگل نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کو کچھ لوگوں نے پکڑا ہے جو نیم حکیم کہ پرچے تقسیم کر رہا ہے، موقع پر پہنچ کر دیکھا تو وہاں لوگ جمع تھے جس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو جیل بھیج دیا ہے۔ پکڑے گئے شخص کا نام ندیم ہے اور اس کے پاس سے جو پرچے برآمد ہوئے ہیں وہ نیم حکیم کے پرچے ہیں۔ بجرنگ دل کے رکن تنوں شرما نے بتایا کی کچھ مسلم نوجوان ہندو علاقے میں بابا کے پرچے تقسیم کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور لو جہاد پھیلانے کی کوشش کررہا تھا، جس پر ہم اس شکص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے بابا کی تشہیر والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا