English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی محبت یا بیٹی سے نفرت ، آخر ایسی ماں کو کیا کہا جائے!

share with us

باراں: 06نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) اکیسویں صدی میں جہاں یہ بات کہی جاتی ہے کہ اب معاشرہ بڑی حد تک مہذب اور سمجھدارہوگیا ہے وہیں سماج کا ایک طبقہ ابھی تک توہم پرستی میں مبتلا ہے۔ توہم پرستی کا ایسا ہی ایک معاملہ ریاست راجستھان کے باراں ضلع میں سامنے آیا ہے۔ ضلع کے علاقے انتہ میں ماں نے بڑے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنی چھوٹی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے تفتیش کے دوران چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ڈی ایس پی ترون کانت سومانی نے بتایا کہ ملزمہ خاتون سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ خاتون ریکھا ہڈا اپنے 16 سالہ بڑے بیٹے نکیندر سنگھ سے بے حد محبت کرتی تھی لیکن اس کی صحت کو لے کر ہمیشہ پریشان رہتی تھی۔ بیٹے کے دل میں سوراخ ہے جس کی وجہ سے ماں کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ ملزمہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خواب میں دیکھتی تھی کہ اگر وہ کسی کو قربان کرے گی تو اس کا بڑا بیٹا ٹھیک ہو جائے گا۔ ایسے میں ملزمہ نے چند روز قبل اس کے شوہر شیوراج پر بھی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا تھا لیکن وہ وہ بچ گیا۔ خاتون نے ہفتے کے روز 12 سالہ بیٹی سنجنا اور سات سالہ چھوٹے بیٹے سنگھم پر حملہ کیا۔ چھوٹا بیٹا سنگھم کسی طرح جان بچا کر فرار ہو گیا لیکن بیٹی سنجنا کو خاتون نے پکڑ کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا