English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور:بس مالکان تنظیم صدر اور بس ڈرئیور کے مابین جھڑپ(مزید اہم خبریں)

share with us

بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ بالا بسو ں کی اوقات کو لے کر اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ اسی بات کو لے کر کل صبح کٹیلو کالج اور چرچ کے قریب ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے چکّر میں دونوں بسوں میں ٹکرہوگئی تھی اور ایک بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا ۔ اس بات سے مشتعل کنی گوڑی بس اڈے پر بس مالکان تنظیم کے صدر نے اس بس کے سامنے اپنی بائیک کھڑی کردی جس کی وجہ سے تیزر فتار بس بائیک سے ٹکراگئی ۔ اسی کو بہانہ بناتے ہوئے بس مالک نے حسن پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ درگا پرساد کی جانب سے حسن پر جان لیوا حملہ کرنے کی وجہ سے اچانک دیگر بسوں کے ڈرائیور مشتعل ہوگئے اور اس پر احتجاج کرتے ہوئے بس سرویس روک دی ۔ جس کی بناء پر یہاں موجود کئی سارے مسافروں کو ایک دو گھنٹے تک پریشانی اٹھانی پڑی ، ملکی پولیس نے بس اڈے پہنچ کر معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی اور بس ڈرائیور اور بس مالکان کو طلب کرکے اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر حملہ آور درگا پرساد اسپتال میں زبردستی بھرتی ہوگیا تھا ۔ درگا پرساد سے تمام ڈرائیوروں نے معافی کی مانگ کی ہے اور انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ معافی نہیں مانگے گا تو اگلے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔ 

بدنام زمانہ غنڈہ روی پچاری کے تین چیلے گرفتار 

منگلور 13؍ مارچ (فکروخبرنیوز) انڈر ورلڈ بدنام زمانہ غنڈہ کہلائے جانے والا روی پچاری اور کل یوگیش کے چیلے مانے جانے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت ابوبکر صدیق (26) مقیم مڈی پو ، نتن کمار عرف نتو (23) مقیم کارکلا او رگرو پرسنا (22) مقیم بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ منگلور کرائم برانچ پولیس نے ان کے پاس موجود تیز دھار ہتھیار اور موبائیل فون ضبط کرلیے ہیں ۔ کرائم برانچ پولیس نے ان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب یہ توڑو کوڑی نامی کراس کے قریب لوٹنے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ واضح رہے کہ یہ تینوں کچھ دونوں پہلے ہی جیل سے باہر آئے تھے ۔ ابھی حال ہی میں منگلور کے لوک ناتھ جی شیٹی کے ملکیت میں آنے والے ایک رئیل اسٹیٹ دفتر میں شوٹ آؤٹ واردات کے بعد یہ بات سامنے آرہی تھی کہ ہفتہ وصولی کے لیے دھمکاکر اس طرح کی واردات انجام دی گئی تھی ۔ ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ شہر کے بڑے تاجروں کے نمبرات اکٹھاکرکے روی پچاری کے حوالے کیا کرتے تھے۔ 

ravi

شرالی اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ ، ایک زخمی 

بھٹکل 13؍ مارچ (فکروخبرنیوز) شرالی اہم شاہرہ جنتا ودھیالیا کے قریب آج پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ ٹپر لاری اور بائک کے مابین پیش آیا تھا جس میں بائک سوار وینکٹیش مقیم ماون کٹے (منکی )زخمی ہوگیا ہے ۔ زخمی شخص کو شہر کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔ پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

IMG-20140313-WA0070 1

 

بھٹکل کے بلدیہ انتخابات میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب 

بھٹکل 13؍ مارچ (فکرو خبرنیوز) منگل کے روز بھٹکل بلدیہ انتخابات میں متفقہ طور پر منجمہ کو بحیثیت صدر اور نائب صدر کے لیے ڈاکٹر محمد سلیم کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ اس مرتبہ صدرکے عہدہ دلت طبقہ کے لیے مختص تھا جس کے لیے صرف منجما نے درخواست پیش کی تھی ۔ نائب صدر عہد ہ کے لیے مجلسِ اصلاح وتنظیم کے حمایت یافتہ ڈاکٹر محمد سلیم کاانتخاب عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ منجما وارد نمبر 12سے جے ڈی ایس سے کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور یہ بھی تنظیم کی حمایت یافتہ ہی ہیں ۔ عوام یہ امید کررہی ہے کہ صدر اور نائب صدر کے عہدہ کا انتخاب عمل میں آنے کے بعد بلدیہ کے کام بہتر طریقے سے انجام دئے جائیں گے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا