English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : امت شاہ کی ریلی کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل

share with us

:04اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں اور راجوری اضلاع کے کچھ حصوں میں منگل کو شام سات بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر لیا کہ شرپسندوں انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی اس وقت ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ علاقے کے دورے پر ہیں۔
فنانشل کمشنر ہوم (ACS) آر کے گوئل کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ " جموں زون کے اے ڈی جی پی نے ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے تحت مجاز افسر ہونے کے ناطے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز)/انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈیٹا (2G/3G/4G) خدمات ضلع جموں میں اور ضلع راجوری میں اکتوبر مہینے کی تین تاریخ (شام پانچ بجے) سے چار تاریخ (شام سات بجے) تک معطل رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ چکے ہیں۔ وزیر داخلہ آج جموں کے ضلع راجوری میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی شام جموں پہنچے۔ امت شاہ جموں و کشمیر میں تین دن قیام کریں گے اور اج راجوری اور بارہمولہ میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ امکان ہے کہ وہ سرینگر میں بھی ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا