English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر اور وزیراعظم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

share with us

نئی دہلی:02اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دھنکھڑ صبح مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کئے۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستان کی سب سے با اثر ہستیوں میں سے ایک مہاتما گاندھی ان مشکل وقتوں میں پوری انسانیت کے لئے اخلاقیات کا سرچشمہ اور امید کا روشن مینار تھے۔ نا انصافی کے خلاف ان کی ستیہ گرہ اور پرامن جدوجہد نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو تحریک دی۔ سچائی اور انسان میں بنیادی اچھائی پر گاندھی جی کو جو پختہ یقین تھا، اس کی آج سخت ضرورت ہے۔

ہر نسل کو گاندھی جی کو اپنے طور پر دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ غریبی سے لے کر آب و ہوا میں تبدیلی اورجنگ تک- آج کی دنیا کے سامنے موجودہ خطرات سے گاندھی جی کے وضع کردہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کامیابی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آج کی تنازعات سے بھری دنیا میں گاندھی جی کی دانشمندی انسانوں کی رہبری کرتی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر آئیے ایک ایسی پُرامن دنیا کے لئے دعا کریں، جو تشدد، انتہا پسندی، دہشت گردی اور ہر طرح کے بھید بھاؤ سے پاک ہو۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 153 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہم وطنوں سے اس موقع پر کھادی اور دستکاری کی مصنوعات خرید کر باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے راجدھانی میں راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا