English   /   Kannada   /   Nawayathi

دریا پر بنائے گئے پل کاافتتاح: فیتہ کاٹنے کے ساتھ ہی پل گرگیا

share with us

کنشاسا : 07/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع) افریقی ریاست ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں شدید بارشوں کے دوران دریا عبور کرنے کے لیے بنایا گیا پُل افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے فیتہ کاٹتے ہی گر گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمان خصوصی پُل پر کھڑے افتتاحی فیتہ کاٹ رہے تھے اور عین اسی وقت پُل گرگیا۔

پُل گرتے وقت اس پر مہمان خصوصی اور ایک خاتون آفیسر بھی موجود تھیں جو خوف زدہ ہوگئیں اور مدد کے لیے پکارا۔ وہاں موجود فوٹوگرافرز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے پل پر کھڑے حکام کو ریسکیو کیا۔

اس پل کی جگہ پہلے لکڑی کا پل تھا جو ہر برسات میں ٹوٹ جاتا تھا اور علاقہ مکینوں کو دریا عبور کرنے میں مشکل ہوتی تھی اس لیے لکڑی کے پل کی جگہ لوہے کا پُل بنایا گیا تھا۔

کانگو کے ایک صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پُل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوگا تو ایسا ہی ہوگا۔ یہ نہایت تضحیک آمیز ہے۔

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین مزے مزے کے کمنٹس کیے ایک صارف نے لکھا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے فیتے نے ہی اس پُل کو سنبھالا ہوا تا جیسے ہی فیتہ کٹا، پُل دھڑام سے نیچے گر گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا