English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین نے روس کے چھ میزائل مار گرانے کا کیا دعوٰی

share with us


 

07/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرین نے روس کے چھ میزائل مار گرانے کا دعوٰی کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ پاور پلانٹ کے علاقے کو غیرفوجی بنانے کا وعدہ پورا کریں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی حصے میں فوجی کامیابی کا ذکر کیا تاہم مشرقی حصے میں کسی کامیابی ذکر نہیں کیا حالانکہ اس سے قبل اس کا اشارہ فوجی حکام دے چکے تھے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا آن لائن خطاب میں کہنا تھا کہ ’اس صبح پانچ یا پھر چھ روسی ایکس 101 میزائلوں کو گرایا گیا ہے۔ یہ روس کا بہت بڑا نقصان ہے جس سے بہت سے یوکرینیوں کی جانیں بچی ہیں۔‘

ان کے مطابق ’گرائے جانے والے میزائلز میں سے چار کو جنوبی ضلعے میں نشانہ بنایا گیا۔‘

روئٹرز آزادانہ ذرائع سے یوکرینی صدر کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکا جبکہ روس کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ یوکرینی حکام کی جانب سے تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم کئی ملٹری بلاگرز نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بلاکییا کے اطراف میں لڑائی ہو رہی ہے۔

بلاکییا ملک کے مشرق میں واقع قصبہ ہے جہاں 27 ہزار کے قریب لوگ رہائش پذیر ہیں یہ علاقہ خرکیف اور روس کے زیرقبضہ علاقے ازیوم کے درمیان واقع ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/September/42961/2022/plant_afp.jpeg

 

یہ شہر ریلوے کا بہترین نظام رکھتا ہے جس کو اب ماسکو اپنا فوجی سازوسامان پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

زیلنسکی کے مشیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدر کی جانب سے خرکیف کے علاقے میں آپریشن کے حوالے سے اہم خبر آنے والی ہے۔‘

روئٹرز سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹس کی بھی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کرا سکا۔

صرف خیرسن کے علاقے میں یوکرین کی جانب سے پیش رفت کی بہت کم اطلاعات سامنے آئی ہیں، یہ وہ علاقہ ہے جو فرنٹ لائن پر ہے اور یہاں کے صحافیوں کی سرگرمیاں محدود ہیں اسی لیے محدود خبریں ہی باہر آتی ہیں۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/September/42961/2022/gutters_afp.jpeg

 

دوسری جانب اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ جنوبی یوکرین میں واقع پاور پلانٹ کے اردگرد علاقے کو غیر فوجی بنایا جائے۔

منگل کو جاری ہونے والے بیان میں جنرل سیکریٹری انتونیو گورتریس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو علاقے میں جنگ روکنے کے اقدامات کرنے چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوجی سرگرمیوں سے باز رہنے کے معاہدے کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ ’روس علاقے سے افواج کے انخلا کا عہد پورا کرے اور یوکرین اس کے اندر نہ گھسنے کے عزم پر قائم رہے۔‘

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا