English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیے بیک وقت دو خواتین سے شادی کرنے والے نوجوان سے!

share with us

05/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)الجزائر میں ایک مقامی نوجوان نے دو خواتین سے بیک وقت شادی کی ہے جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق شادی کی تقریب کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص نے دوخواتین کو ایک ساتھ شادی کرنے پر قائل کرلیا ہے۔

جبکہ بعض صارفین نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ عروسی لباس میں دوسری خاتون کوئی قریبی رشتہ دار ہوں۔

دوسری طرف دولہے کے رشتہ داروں نے کہا کہ’ واقعہ بالکل سچا ہے اور ہمیں دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا چاہیے۔‘

ادھر کچھ لوگوں نے شادی کارڈ بھی شیئر کردیا ہے جس میں لکھا ’کہ بویدیوہ فیملی کو خوشی ہے کہ آپ کو اپنے بیٹے رشید کی مریم اور حنان سے شادی کی تقریب میں مدعو کرے۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا