English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کو ’ریاست کا دشمن‘ قرار دے دیا !

share with us


واشنگٹن: 05/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ریزوٹ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو ’ریاست کا دشمن‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پنسیلونیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صدر جوبائیڈن پر الزام لگائے گئے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا ریزوٹ پر حساس دستاویزات کی تلاش کیلئے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی چھاپے کے بعد پہلی ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ٹرمپ نے صدر بائیڈن پر الزامات کی بارش کی۔

ٹرمپ نے ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن پر اپنے خلاف ایف بی آئی کو اسلحے کے استعمال کی اجازت دینے کا بھی الزام عائد کیا۔

سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میرے ریزوٹ پر کی گئی ’چھاپہ مار کارروائی انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بدترین مثال ہے جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی‘۔

76 سالہ سابق صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور چوری کا الزام لگایا، اس دوران ٹرمپ نے منشیات استعمال کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا