English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذاتی رنجش کے سبب ہوئے حملہ کو نوپورشرما کی حمایت سے جوڑنے کی کوشش !

share with us

:07اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے کرجت نامی علاقہ میں ایک نوجوان پر حملہ معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے علاقہ میں خوف کا ماحول ہے ،بتایاجارہا ہے کہ کرجت نامی علاقہ میں جمعرات کی شب چند لوگوں نے پرتک عرف سونو نامی نوجوان پر حملہ کردیا،جس کے بعد ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان نے الزام عائد کیا کہ سونو پر حملہ اس لئے کیا گیا کیونکہ چند دن قبل اس نے بی جے پی کی متنازعہ سابق ترجمان نوپورشرما کی حمایت کی تھی،زخمی سونو کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔تاہم اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سونوپر یہ حملہ نوپور شرما کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی پرانی رنجش کے سبب کیا گیا ہے۔

سونوپر ہوئے حملہ کے خلاف بطور احتجاج کرجت شہر کو بند رکھا گیا،پولیس نے اس معاملہ میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا ہے 

بتایاجارہا ہے کہ سونو نے متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر بطور ڈی پی رکھا تھا،بتایاجارہا ہے کہ اس سے قبل بھی فریقین کے درمیان تصادم ہواتھا،پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہےکہ آخر اس اس حملہ کے یچھے نوپور شرما کی حمایت سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا