English   /   Kannada   /   Nawayathi

ین آئی اے نے بٹلہ ہاؤس علاقہ سے ایک شخص کو کیا گرفتار، داعش سے روابط کا الزام

share with us

:07اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دار الحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس سے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ چلانے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے،گرفتار کیے گیے ملزم کا نام محسن احمد ہے، جو بہار کا رہنے والا ہے۔ اس نے حال ہی میں بٹلہ ہاؤس کے علاقے میں مکان لیا تھا۔

دعوی کیا جا رہا ہے کہ تحقیقات کے دوران این آئی اے کو سوشل میڈیا پر محسن کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی،این آئی اے کو معلوم ہوا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے،اس کے ساتھ یہ معلومات بھی موصول ہوئیں کہ یہ نہ صرف مکمل طور پر بنیاد پرست ہے بلکہ داعش کا سرگرم رکن بھی ہے۔

این آئی اے نے بٹلہ ہاوس مین گذشتہ رات دبش دی اور محسن احمد کے خلاف از خود کیس رجسٹرد کرتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 153بی کے تحت یو اے پی اے کی سیکشن 18، 18بی، 38، 39، 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا