English   /   Kannada   /   Nawayathi

منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت 25 ستمبر2022ء مسابقہ حفظِ قرآنِ مجید 

share with us

شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے دینی مدارس کے طلباء شعبہ حفظ حصہ لیں گے 


:06اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبرو محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی اطلاع کے مطابق گریٹر حیدرآباد کے دینی مدارس کے طلباء شعبہئ حفظ کے مابین25 /ستمبر2022 ء مطابق28 /صفر المظفر بروز اتوار بعد نماز فجر تا7 بجے نمازِ عشاء حفظِ قرآنِ مجید کا مسابقہ ہوگا جس میں دو فرع ہوں گے۔ فرع اول مکمل حفظِ قرآنِ مجید اور فرعِ ثانی پارہ ایک تا پارہ بیس حفظ۔ واضح ہوکہ یہ مسابقہ امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا حمید الدین عاقل حسامی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یادگار میں منعقد ہوگا۔ اس مسابقہ میں صرف گریٹر حیدرآباد کے طلباء مدارس ہی شرکت کے اہل ہوں گے۔ ایک طالب علم صرف ایک فرع ہی میں حصہ لے سکے گا۔ فرعِ اول یعنی مکمل قرآنِ مجید حفظ میں چار سوالات ہوں گے اور فرعِ ثانی ایک تابیس پاروں کے حفظ میں تین سوالات ہوں گے۔ اگر کوئی حافظ قرآن آزادانہ طورپر مسابقہ میں شریک ہونا چاہے تو وہ صرف فرعِ اول ہی میں حصہ لے سکتا ہے۔ واضح ہوکہ گریٹر حیدرآباد کے مدارس کے ذمہ داران تک مسابقہ سے متعلق دعوت نامے‘ شرائط کی تفصیلات اور فارمس کے ساتھ پہنچادئیے گئے ہیں۔ تاہم اگر کسی ایسے مدرسہ تک دعوت نامہ نہ پہنچا ہو جہاں شعبہئ حفظ میں تیس سے زائد طلباء ہوں تو وہ سیل نمبر 9989666811 پر رابطہ کریں۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10/ستمبر2022 ہوگی۔ جمیع ذمہ دارانِ مدارس سے درخواست ہے کہ وہ مسابقہ کیلئے ایک نگران کا انتخاب فرمائیں اور مسابقہ میں حصہ لینے والے طلباء کا فارم پر کرتے ہوئے مذکورہ نمبر پر ۰۱/ستمبر سے قبل روانہ فرمادیں۔ فرعِ اول مکمل حفظ قرآنِ مجید میں حصہ لینے والے طالب علم کی عمر 18 سال سے زائد نہ ہو اور فرعِ ثانی پارہ ایک تا پارہ بیس حفظ قرآنِ مجید میں حصہ لینے والے کی عمر15 سال سے زائد نہ ہو۔ فرعِ اول میں کل تیرہ انعامات اور فرعِ ثانی میں بھی تیرہ انعامات دئیے جائیں گے۔ فرعِ اول میں پہلا انعام 25000 روپئے، دوسرا انعام 20000 روپئے، تیسرا انعام 15000 روپئے۔ اس کے علاوہ دس ترغیبی انعامات حاصل کردہ نمبرات کے لحاظ سے دئیے جائیں گے۔ فرعِ ثانی میں پہلا انعام 20000 روپئے، دوسرا انعام 15000 روپئے، تیسرا انعام 10000 روپئے ہوگا۔ اس کے علاوہ دس ترغیبی انعامات حاصل کردہ نمبرات کے لحاظ سے دئیے جائیں گے۔ ہر شریکِ مسابقہ کو آمد و رفت کیلئے فی کس 200 روپئے نیز تین سو روپئے مالیتی دینی کتابیں بھی دی جائیں گی۔ اس مسابقہ کا مقصد دینی مدارس کے شعبہئ حفظ کے طلباء میں حفظِ قرآن میں پختگی کا ذوق پیدا کرنا ہے۔ منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت یہ پہلا محدود مسابقہ ہے، مستقبل میں اس مسابقہ میں مزید وسعت دی جائے گی، مقام مسابقہ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا