English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولگام انکاؤنٹر میں ایک عام شہری ہلاک

share with us

کولگام :06اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈوانی علاقے میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں ایک عام شہری کے ہلاک جب کہ ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شہری کی شناخت منظور احمد لون ولد عبداللہ لون ساکن ریدونی کے طور پر ہوئی ہے۔

اگرچہ زخمی شخص کو اننت ناگ کے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عام شہری نے ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔ حکام نے انکاؤنٹر کے سبب علاقے میں انٹرنٹ سہولیات کو بند کر دیا گیا ہے۔ زخمی فوجی اہلکار کو شناخت ضلع رامبن کے کرن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جن کا علاج 92 بیس ہسپتال سرینگر میں چل رہا ہے۔

سکیورٹی فورسز کو ریڈوانی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج کی 1 آر آر، سی آر پی ایف اور کولگام پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ تصادم شروع ہونے کے بعد فوج نے علاقے میں مزید فورسز کو طلب کیا تھا۔

وہیں کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ کولگوم کے ریڈوانی علاقہ میں سکیوری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عام شہری منظور احمد لون ولد عبداللہ لون نے ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ اس حملےمیں ایک 1 آر آر کے کرن سنگھ زخمی ہوئے جن کا علاج فوجی ہسپتال میں جاری ہے۔پولیس کے مطابق علاقہ میں اب تلاشی کارروائی ختم کر دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا