English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچویں جماعت کے سرفراز نے مچادی ہلچل ، دو اساتذہ معطل

share with us

گڈا:06اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) جھارکھنڈ کے ضلع گڈا کے مہاگما کے ایک پانچویں جماعت کے طالب علم سرفراز نے اپنے ہی اسکول کی حالت زار پر ایک ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا جو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوتے ہی ریاستی وزارت تعلیم سمیت محکمہ تعلیم کے افسران میں ہلچل مچ گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نے دو اساتذہ کو معطل کر کے ان سے وضاحت طلب کی ہے

رپورٹر بنے سرفراز نے ایک بچے سے پوچھا کہ تم سکول میں پڑھنے کیوں نہیں آتے؟ جس کے جواب میں بچہ بتاتا ہے کہ یہاں اساتذہ وقت پر نہیں آتے، یہاں پانی کا انتظام بھی درست نہیں ہے۔ دوسری جانب سرفراز نے ایک پیشہ ور صحافی کی طرح بات جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھ کر اسکول کا خستہ حال ٹوائلٹ بھی دکھایا۔ اس کے ساتھ ہی صفائی مہم پر کئی طرح کے سوالات کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ سرفراز سکول میں داخل ہوتے ہی کہتا ہے کہ کیا 'حاضری بنانے کے لیے آتے ہیں؟'

سرفراز پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کی عمر محض 10 برس ہے۔ مستقبل میں سرفراز صحافی بننا چاہتا ہے۔ سکول میں تعلیم نہ ہونے سے پریشان سرفراز کی جب کسی نے نہ سنی تو خود صحافی بن کر سکول کی آواز بلند کی۔ اب اس معاملے میں کارروائی کی جارہی ہے۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نے دو اساتذہ کو معطل کر کے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ ساتھ ہی معاملہ آگے بڑھنے سے کئی اہلکاروں پر بھی تلوار لٹک رہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا