English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا خوشی سے سرشار، آبائی گاؤں میں جشن کا ماحول

share with us

:24؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)کھنڈرا گاؤں میں صبح جیسے ہی میچ شروع ہوا تو گاؤں کا ہر آدمی ایل ای ڈی پر میچ دیکھتا نظر آیا۔ ڈپٹی کمشنر سشیل سروان بھی موقع پر پہنچے اور جشن میں شرکت کی۔ نیرج کے والد ستیش کمار نے اپنے بیٹے کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 'انہیں ابھی ملک کے لیے گولڈ بھی لانا ہے۔ نیرج 2003 میں انجو بوبی جارج کے بعد عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جارج نے لمبی چھلانگ میں بھارت کو کانسی کا تمغہ دلایا تھا۔

نیرج کی ماں سروج دیوی نے کہا کہ 'وہ بہت خوش ہیں۔ 15 دن پہلے میرے بیٹے سے بات ہوئی تھی۔ اس دوران وہ سخت محنت میں مصروف تھا۔ اب بیٹے کو اس کی محنت کا پھل مل گیا۔ ہمیں یقین تھا کہ وہ اس ایونٹ میں تمغہ جیتیں گے۔ چاہے وہ چاندی ہو یا سونا۔ یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ وہیں سروج دیوی نے بیٹے کی شادی کی بات پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ ابھی وہ اپنا کھیل جاری رکھے گا۔ بیٹے کی جیت پر نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ وہ امریکہ سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کی پسندیدہ ڈش چُرما کھلائیں گی۔'

سلور میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا نے کہا کہ 'ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اگلے سال دوبارہ ورلڈ چیمپئن شپ ہے، اس میں ہم اس سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے حکومت سمیت کھیلوں کے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔'

ڈپٹی کمشنر سشیل سروان نے کہا کہ 'نیرج نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ملک کو ان پر فخر ہے۔ نیرج چوپڑا ہندوستان کے بہترین اسپورٹس پرسن ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میرے دوست کے بیٹے نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔'

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا