English   /   Kannada   /   Nawayathi

سائنسی آلات پر عائد جی ایس ٹی میں اضافہ، چدمبرم نے حکومتی فیصلہ کو ظالمانہ حرکت قرار دیا

share with us

نئی دہلی:24؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اشیائے خورد و نوش پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے بعد مودی حکومت حزب اختلاف کے نشانہ پر ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلی ایسی حکومت ہے جس نے آٹا، دال، دہی اور دیگر گھریلوں اشیاء پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ وہیں، کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم نے سائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے سائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں جس سائنسی علم کی ضرورت ہے وہ آسمان کی طرف دیکھ کر اور اپنے ماضی کی یادوں میں کھونے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

چدمبرم نے ٹوئٹ کیا، ’’تحقیقاتی اداروں اور یونیورسٹیوں کے لیے درکار سائنسی آلات پر جی ایس ٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 12-18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ ظالمانہ حرکت وزارت سائنس کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد کی کمی کے بعد کی گئی ہے۔

ادھر، گھریلو اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے پر اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پرنٹنگ، رائٹنگ یا ڈرائنگ انک، کٹنگ بلیڈ کے ساتھ چاقو، چمچ، کانٹے، کاغذی چاقو، پنسل شارپنرز اور ایل ای ڈی لیمپ جیسی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا