English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعظم خان کو سپریم کورٹ نے دی بڑی راحت

share with us

نئی دہلی:23؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کی درخواست پر اعظم خان کو رامپور جانے سے روکنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جوہر یونیورسٹی کے قریب کی اس زمین کو بھی فوری طور پر آزاد کرنے دینے کا حکم دیا، جسے سیل کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اعظم خان کی مستقبل ضمانت کو بھی منظور کر لیا۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی اس شرط کو ہٹا دیا جس میں مبینہ طور پر قبضہ کی گئی 13 ایکڑ زمین انتظامیہ کے حوالہ کرنے کو کہا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ’’یہ ایک نیا رجحان بن گیا ہے کہ مختلف ہائی کورٹ غیر ضروری ریمارکس دے رہے ہیں اور ضمانت دیتے وقت غیر ضروری شرائط عائد کر رہے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ 19 مئی کو اعظم خان کو سپریم کورٹ نے ایک کیس میں عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ زیر التوا مقدمات میں وہ ذیلی عدالت سے مستقبل ضمانت لیں۔ مستقل ضمانت ملنے تک عبوری ضمانت جاری رہے گی۔ عدالت نے اعظم خان کو دو ہفتوں کے اندر متعلقہ عدالت میں مستقل ضمانت کی درخواست دینے کی آزادی دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ عبوری ضمانت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مجاز عدالت سے مستقل ضمانت پر فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا