English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر:04جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کی حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اودے پورکے قاتل اور راجوری میں گرفتار لشکر کے جنگجو دونوں کو بی جے پی کے ساتھ تعلقات تھے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’پہلے ادے پور کے قاتل اور اب راجوری میں گرفتار لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹنٹ دونوں کو بی جے پی کے ساتھ سرگرم روابط ہیں حکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد، کو استعمال کر رہی ہے ‘۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’حکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد، کو استعمال کر رہی ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا