English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا : ایک ہی گھرسے ۹ لوگوں کی لاشیں برآمد ،خودکشی کا شبہ

share with us

:20جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)مہاراشٹر کے سانگلی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق خاندان معاشی قلت سے دو چار تھا اور سبھی افراد نے اجتماعی طور پر زہر پیکر اپنی جان دے دی مرنے والوں میں ماں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح لاش ملنے کے بعد سامنے آیا۔

سانگلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دکشت گیدم نے کہا، "ہمیں ایک گھر میں نو لاشیں ملی ہیں۔ تین لاشیں ایک جگہ سے ملی ہیں، جبکہ چھ لاشیں گھر کے دیگر مختلف مقامات سے ملی ہیں۔"

پولیس اہلکار نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا