English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوانوں کو فوجی بننا ہے بی جے پی دفاتر کے چوکیدار نہیں : بی جے پی رہنماوں کے بیان پر راہل گاندھی

share with us

:20جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)راہل گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم سے متعلق بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے متنازعہ بیان پر پی ایم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "جن لوگوں نے آزادی کے 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا، ان سے فوجیوں کے احترام کی امید نہیں کی جا سکتی۔"

راہل گاندھی نے کہا، ’’نوجوانوں میں فوج میں شامل ہونے کا جوش ہے، چوکیدار بن کر بی جے پی کے دفاتر کی حفاظت نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ملک کی حفاظت کے لیے۔ وزیر اعظم کی خاموشی اس بے عزتی پر مہر ثبت ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ایک عجیب بیان دیا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے۔اندور میں، کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اگر ہمیں بی جے پی کے دفتر میں سیکورٹی گارڈ رکھنا ہے، تو ہم اس میں بھی اگنیوروں کو ترجیح دیں گے۔

تاہم بعد میں جب ان کے بیان پر تنازعہ بڑھ گیا تو انہوں نے وضاحت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹول کٹ سے وابستہ لوگ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر نوجوانوں کی توہین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں ۔ راہل گاندھی اس معاملے پر مسلسل حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ہفتہ کو راہل گاندھی نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اتوار کو ان کی سالگرہ نہ منائیں۔ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کے نام ایک پیغام میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے نوجوان پریشان ہیں اور سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کانگریس کارکنان کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا