English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی نُپور شرما کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا دعویدار بناسکتی، اویسی

share with us

:19جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ نُپور شرما سے اگنی پتھ اسکیم تک جاری ہنگامے کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نُپور شرما کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف بھارتی قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کی جائے۔ مجھے یقین ہے کہ نُپور شرما چھ سات ماہ میں دوبارہ آئیں گی اور انہیں ایک بڑے رہنما کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویدار بن جائیں

نُپور شرما کے بیان کے بارے میں اویسی نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک کی حقیقت ہےکہ آپ مسلمانوں کو جتنا گالیاں دیں گے، جتنا بکواس کریں گے، آپ کو اتنے ہی اونچے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلڈوزر کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ آفرین فاطمہ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ آپ نے ان کے گھر کو کیوں توڑا کیونکہ ان کے والد نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا تھا، یہ کارروائی پرنسپل آف نیچرل جسٹس آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ عدالت ان کے والد کو سزا دے گی، ان کی بیٹی یا بیوی کو نہیں۔

اویسی نے مزید کہا کہ عدالت ان کے گھر کو گرانے کے احکامات جاری نہیں کرے گی۔ وہ گھر آفرین فاطمہ کی والدہ کے نام پر تھا اور اسلام میں اگر گھر کسی بہن، بیٹی، بیوی کے نام پر ہے تو اس پر اس کا حق ہے نہ کہ اس کے شوہر کا۔ آپ نے ان کے والد کو نوٹس دے کر گھر توڑ دیا۔ کیا یہ آپ کا انصاف ہے؟

 

اگنی پتھ اسکیم کو لے کر جاری ہنگامہ پر اویسی نے کہا کہ مودی کے غلط فیصلے کی وجہ سے وہ (نوجوان) سڑک پر نکل آئے ہیں۔ مودی کے غلط فیصلے کی وجہ سے نوجوانوں کی جوانی کو برباد کرنے کا راستہ مل گیا۔ کتنے بلڈوزروں سے گھر تباہ کرو گے؟ ہم نہیں چاہتے کہ تم کسی کا گھر توڑو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وارانسی کے پولیس کمشنر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب انہوں نے بچوں کو سمجھانے کی بات کی تو کیا مسلمانوں کے بچے آپ کے بچے نہیں ہیں، سی پی صاحب؟ کیا آپ انہیں اپنا بچہ سمجھتے؟ ہم بھی اس ملک کے بچے ہیں۔ آپ کو گزشتہ جمعہ کو ان بچوں سے بھی بات کرنی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا