English   /   Kannada   /   Nawayathi

185 مسافروں کو لے جا رہے SPICE JET کے طیارے میں لگی آگ ، ہنگامی لینڈنگ

share with us

پٹنہ:19جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بہار کی راجدھانی پٹنہ سے میں ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی، طیارے میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ دہلی جانے والے اس طیارے کو پٹنہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔ اس طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے پٹنہ کے جے پرکاش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 12.10 بجے اڑان بھری تھی۔ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی اس طیارے کے ایک پنکھے میں آگ لگ گئی۔ طیارے کے پنکھے میں لگی آگ نیچے موجود لوگوں کو بھی نظر آ رہی تھی۔

لوگوں نے جب طیارے کے پنکھے سے شعلے نکلتے دیکھے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پٹنہ پولیس کو دی۔ اس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع ایئرپورٹ پر دی گئی، جس کے بعد طیارے کو واپس لوٹنے کے لئے کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو بیہٹا ایئرفورس اسٹیشن پر لینڈ کرایا جانا تھا لیکن پھر اس طیارے کو پٹنہ کے جے پرکاش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، انجینئرنگ ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ طیارے کے مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے ہی گڑبڑی تھی اور ٹیک آف کے دوران ہی جہاز میں زوردار آواز آ رہی تھی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جب طیارہ رن وے پر موجود تھا تو اس میں سے کھڑکھڑاہٹ کی آوازیں آ رہی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا