:اور ہر طرح کے
حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ... بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر ... مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ...

ممبئی:19جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ملک بھر میں فوج کی اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بہار، یوپی اور تلنگانہ جیسی ریاستوں میں جہاں نوجوانوں نے عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے وہیں اب ان مظاہروں کی تپش ممبئی میں بھی پہنچ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں شدید مظاہروں کے پیش نظر ممبئی میں ایک درجن سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے سبب چھٹیاں گزار کر واپس لوٹنے والے نوکری پیشہ افراد پریشان ہو گئے ہیں۔
وہیں آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن نے بھی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو ازسرنو غور غور کرنے کا مطالبہ کیا۔ فیڈریشن کے سکریٹری شیو گوپال مشرا نے ایک مکتوب کے ذریعے کہا کہ فوج اور ریلوے میں قلیل مدتی ملازمت مناسب نہیں ہے۔ فوج اور ریلوے کا کام اگنی ویروں اور ریل ویروں سے نہیں چل سکتا۔ لہذا حکومت اس فیصلہ پر دوبارہ غور کرے۔ نیز فیڈریشن کی جانب سے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جارحانہ احتجاج نہ کریں۔
خیال رہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں متشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بہار میں متعدد ٹرینیں نذر آتش کر دی گئی ہیں جبکہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں احتجاج کے دوران ایک شخص کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ ملک کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے کرنے پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |