English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ایک مرتبہ پھر ایک مسلمان بنے گا ہندوستان کا صدر ،فاروق عبداللہ کا نام صدارتی امیدوار کے لئے تجویز

share with us

دہلی:16جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام کی تجویز پیش کی۔ 

ممتا بنرجی نے کل شام شردپوار سے ملاقات کی تھی اور آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ شروع ہوتے ہی ان کا نام تجویز کیا گیا۔ تاہم شرد پوار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ممتا بنرجی نے بعد میں دو آپشن تجویز کیے جن میں بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشنا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔

میٹنگ میں تقریباً تمام پارٹیوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کو اپوزیشن کا صدارتی امیدوار بنانے کی بات کی، لیکن مسٹر پوار نے اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ سرگرم سیاست میں رہیں گے۔

جس کے بعد ممتا بنرجی نے مہاتما گاندھی کے پوتے اور سابق سفارت کار گوپال کرشن گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کے نام کو پیش کیا۔ جس پر غور کیاگیا۔ سمجھا جاتا ہے آئندہ میٹنگ میں کسی ایک نام کو قطعیت دی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا جب کہ 29 جون نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا